گوادر: نیشنل پارٹی نیا آباد خواتین یونٹ کا اجلاس، سیاسی و سماجی کردار پر زور

گوادر (رپورٹر) نیشنل پارٹی نیا آباد گوادر خواتین یونٹ کا ایک اہم اجلاس محترمہ طاہرہ خورشید کی سربراہی میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں یونٹ سیکرٹری آسیہ، ڈپٹی سیکرٹری کریمہ اور نیشنل پارٹی گوادر کے سنئیر خواتین رہنما محترمہ رقیہ کے علاوہ خواتین کارکنان کی بڑی تعداد نے بھرپور شرکت کی۔
اجلاس کے دوران پارٹی کی تنظیمی امور، خواتین کی سیاسی شمولیت، سماجی مسائل اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ شرکاء نے اس بات پر زور دیا کہ خواتین کو سیاسی، سماجی اور تعلیمی میدان میں مزید فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔
محترمہ طاہرہ خورشید نے اپنے خطاب میں خواتین کی جدوجہد، شعور اور تنظیمی مضبوطی کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور کہا کہ نیشنل پارٹی خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے گی۔ اجلاس کے اختتام پر باہمی اتحاد، نظم و ضبط اور پارٹی مقاصد کے حصول کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں