سبی(رپورٹر)ڈی آر اے نوٹیفیکشن کا حصول, ملازمین کے خلاف بیڈاایکٹ کےتحت قانونی کارروائی 8 ملازمین معطل, ایف آئی آر درج, محکمہ ہیلتھ کے ملازمین پر دفاتر کی تالی بندی، بی ایچ یو کو بند رکھنے اور کار سرکار میں مداخلت کے الزامات,ڈی ایچ او سبی اکبرسولنگی ذاتی عناد کی بنیاد پر ملازمین کو نشانہ بنارہے ہیں۔ عوامی حلقے۔ تفصیلات کے مطابق سبی میں گرینڈ الائنس کی کال پر ملازمین سراپا احتجاج ہیں۔ ڈی آر اے نوٹیفکیشن جاری نہ ہونے پر ملازمین کی جانب سے حکومت کے خلاف احتجاج جاری ہے۔ گرینڈ الائنس کی کال پر احتجاج میں شامل محکمہ صحت کے آٹھ ملازمین معطل کرکے ان کے خلاف ایف آئی آر درج کی گئی۔ ملازمین پر دفاتر کی تالی بندی, بی ایچ یوز کو بند رکھنے اور کار سرکار میں مداخلت کے الزامات لگاۓ ہیں۔ محکمہ ہیلتھ ملازمین کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے پر عوامی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے عوامی حلقوں نے کہا ہے کہ نااہل و کرپٹ ڈی ایچ او سبی اکبر ماچھی گرینڈ الائنس کے ہڑتال کو جواز بنا کر ملازمین سے اپنی ذاتی عناد کی بنا پر ان کے خلاف کارروائیاں کرنے میں مصروف ہے انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ او سبی اکبر سولنگی جوکہ سبی کا لوکل أفیسر ہے موصوف کے عزیز و اقارب بھی سبی کے لوکل ہیں عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈی ایچ او اکبر ماچھی کے لیٹر پر محکمہ ہیلتھ کے جن ملازمین پر ایف أئی آر ہوئی ہے وہ ذاتی عناد پر مبنی ہے ان کا کہنا تھا کہ یہ پہلی بار نہیں ہے اس سے قبل بھی ڈی ایچ او سبی اکبر ماچھی نے محکمہ ہیلتھ کے ملازمین کو ذاتی عناد اور بغض کی بنا پر نشانہ بنا کر انتقامی کارروائیاں کی ہیں۔ عوامی حلقوں نے صوبائی وزیر صحت, چیف سیکرٹری بلوچستان, سیکرٹری صحت اور حکام بالا سے اپیل کرتے ہوۓ کہا ہے کہ ڈی ایچ او سبی اکبرسولنگی کے خلاف اختیارات کا ناجائز فائدہ اٹھانے اور ملازمین کے خلاف ذاتی عناد کی بنا پر ایف آئی آر درج کرانے کا نوٹس لے کر ان کے خلاف محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جاۓ۔دوسری جانب احتجاج کرنے والے ملازمین کی تھری ایم پی او تحت گرفتاری جاری ہے

