کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن و سینئر صوبائی وزیر آبپاشی میر محمدصا ق عمرانی سے عمرانی ہاؤس میں پاکستان پیپلز پارتی کے مرکزی رہنما و سابق سینیٹر روزی خان کاکڑ،کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران ملک و صوبے کی سیاسی صورتحال،صوبے میں پارٹی کی فعالیت سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اِس موقع پر مخدوم اکمل ہاشمی میر حماد عمرانی بھی موجود تھے۔

