کوئٹہ(این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے صدرو سینیٹر سردار عمر گورگیج سے پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے سینئر صوبائی نائب صدر و صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری نے ملاقات کی۔ملاقات میں پارلیمانی سیکرٹری سردارزادہ صمد گورگیج اور قادر گورگیج بھی موجود تھے۔ ملاقات میں بلوچستان کی مجموعی سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور مستقبل کی حکمتِ عملی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر صوبے میں ترقیاتی منصوبوں، عوامی فلاح و بہبود، مختلف مسائل کے حل بھی زیرِ بحث آئے۔ رہنماؤں نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی مسائل کے حل اور بلوچستان کی پائیدار ترقی کے لیے مشترکہ کوششوں کو مزید تیز کیا جائے گا۔ شرکاء نے پارٹی قیادت کے وژن کے مطابق بلوچستان میں عوامی خدمت، سیاسی استحکام اور ترقیاتی اقدامات کو آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا۔

