پنجگور(این این آئی) پنجگور میں تیز رفتار گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق اتوار کو پنجگور میں سی پیک روڈ پر تیزرفتار زمیاد گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوارشخصصاحب داد ولد حبیب اللہ جاں بحق ہوگیا ریسکیو ٹیم نے نعش قبضے میں لیکرہسپتال پہنچادی جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔

