کھیل نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں مؤثر کردار ادا کرتے ہیں،ایس ایس پی اوتھل حق نواز

اوتھل (این این آئی)ایم اے سنوکر ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ 2026 کا شاندار افتتاح تقریب اوتھل میں منعقد ہوئی جس کی افتتاح سپرنٹنڈنٹ ایس ایس پی آفس اوتھل حق نواز نے سنوکر شاٹ لگا کر ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا جس پر حاضرین نے بھرپور تالیاں بجائیں۔ ساجد حسن گنگو نے مہمانِ خصوصی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔افتتاحی تقریب میں سابق ایس ایچ او بیلہ غلام دین، عامر محبوب اور دیگر معزز شخصیات بھی موجود تھیں، پہلے دن دو سنسنی خیز مقابلے کھیلے گئے، جن میں محمد احمد دودا، نور الحق، معاذ دودا اور سمیر شیخ نے حصہ لیا۔ عاطف صمد اور سلیم شیخ نے ریفری کے فرائض انجام دیے۔ اس موقع پر چیئرمین وڈیرہ عمر مسور، جام گروپ کے رہنما حسین علی جاموٹ، کونسلر برکت علی جاموٹ اور دیگر اہم شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ ٹورنامنٹ کے سرپرستِ اعلیٰ وڈیرہ غلام نبی گنگو مہمان خصوصی حق نواز و دیگر مقرین نوجوانوں میں کھیلوں کے فروغ کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوکہا ہے کہ کہا کہ اسنوکر گیم نہ صرف ایک دلچسپ اور سنسنی خیز کھیل ہے بلکہ یہ جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بھی بے حد مفید تصور کیا جاتا ہے۔انڈور گیمز ہمارے روزمرہ زندگی میں بہت اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ یہ نہ صرف ہمیں مصروف رکھتے ہیں بلکہ ہمارے ذہنی اور جسمانی صحت کے لئے بھی بہت مفید ہیں۔ انڈور گیمز ہمارے ذہن کو تروتازہ رکھتے ہیں اور تناؤ کو کم کرتے ہیں۔اس کھیل میں جہاں ایک جانب جسم کی فِٹنس، آنکھوں اور ہاتھوں کی ہم آہنگی بہتر ہوتی ہے، وہیں دوسری طرف ذہنی یکسوئی، توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت اور حکمتِ عملی بنانے کی قابلیت بھی پروان چڑھتی ہے.اسنوکر کو صرف ایک تفریحی مشغلہ نہیں سمجھنا چاہیئے بلکہ یہ نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے دور رکھنے میں ایک مؤثر کردار ادا کرتا ہے۔ خاص طور پر آج کے دور میں، جب نوجوان نسل سوشل میڈیا اور موبائل گیمز کی حد سے زیادہ عادی ہو چکی ہے، ایسے میں اسنوکر جیسا کھیل انہیں ایک مثبت سمت میں راغب کرتا ہے۔یہ کھیل کھلاڑی کو صبر، برداشت، نظم و ضبط اور بروقت فیصلہ کرنے کا ہنر سکھاتا ہے۔ اسنوکر کھیلنے والا فرد ہر شاٹ سے پہلے غور و فکر کرتا ہے، اپنے اگلے قدم کی منصوبہ بندی کرتا ہے، اور غلطیوں سے سیکھتا ہے۔ یہی صلاحیتیں زندگی کے مختلف میدانوں میں کامیابی کا ذریعہ بنتی ہیں۔ اسنوکر جیسے صحت مند اور ذہنی نشوونما کے حامل کھیلوں کو فروغ دینا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے تاکہ ہماری نوجوان نسل کو صحت مند، باکردار اور باشعور بنایا جا سکے۔ اس موقع پر سرپرست اعلی وڈیرہ غلام نبی گونگہ نے مہمانوں نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہا اور ایم اے سنوکر ڈسٹرکٹ چیمپئن شپ کے مستقبل میں کامیابی کی امید ظاہر کی۔ منتظمین نے تمام مہمانوں، کھلاڑیوں اور شائقین کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں