صحبت پور میں بس اور رکشہ حادثہ، رکشہ ڈرائیور جاں بحق، خواتین سمیت متعدد زخمی

صحبت پور(رپورٹر ) آج صبح صحبت پور کے علاقے گورناڑی سے ڈیرہ اللّٰہ یار جانے والے بس ایکسپریس سات موری کے قریب کھجور بیچنے والے رکشہ سے ٹکراتی ہوئی روڈ سے نیچے الٹ گئی
ابتدائی اطلاعات کے مطابق رکشہ کا ڈرائیور جاوید بگٹی تنگوانی سندھ کا رہائشی بتایا گیاہے موقع پر جانبحق جبکہ دوسرا رکشہ میں اس کا ساتھی شعبان شیخ ولد شیر علی شیخ زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں بس میں متعدد عورتوں کے زخمی ہونی کی بھی اطلاعات ملی ہیں جبکہ رکشہ کو پولیس نے تھانہ لے کر تفتیش شروع کردی

اپنا تبصرہ بھیجیں