خاران میں جیل بھرو تحریک، سرکاری دفاتر مکمل لاک ڈاؤن

خاران ( نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی )گریڈ الائنس بلوچستان کے مرکزی کال پر ضلع خاران جیل بھرو تحریک کے ساتھ ضلع خاران سرکاری دفاترز میں مکمل لاک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے میں ضلع گرینڈ الائنس کے ارگنائزر داد محمد قمبرانی ۔احمد مہر ۔مجیب الرحمن ملنگزئی ۔محمدحسین بلوچ ۔ڈاکٹر کریم جان ملازئی چیرمین مقبول بلوچ سفرخان راسکوئی جیل بھروتحریک اور لاک ڈاؤن کے دوران اظہار کا خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں ملازمین کے حقوق اور ڈی آر اے کے حوالے سے کبھی بھی پیچھے نہیں ہٹھے گے اور گرینڈالانس بلوچستان کے قائدین کی تشدد اور گرفتاری قابل مذمت ہے اگر اپنے حقوق جمعوریہ انداز میں جدوجہد کرنا جرم ہے تویہ جرم جاری رہے گا وفاق نے ملازمین کو ڈی ار اے کی منظوری دیدی مگر صوبائی مختیاری نے بلوچستان میں ملازمین کو خستہ حال کا سبب بنایا ہے صوبائی خود مختیاری ملازمین کے حقوق کو ڈھاکہ ڈالنے کے مترادف ہوگا

اپنا تبصرہ بھیجیں