ڈیرہ اللہ یار،نامعلوم مسلح ڈاکو ایک شخص سے 25لاکھ روپے چھین کرفرار

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں ڈکیتی کی سب سے بڑی واردات مسلح ڈاکو گن پوائنٹ پر 25 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ضلع جعفرآباد ڈیرہ اللہ یار امام بارگاہ کے قریب دن دھاڑے مسلح ڈاکو گن پر ساجد ابڑوسے 25 لاکھ روپے نقدی چھین کر فرار ہو گئے۔پولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں