کوئٹہ(این این آئی)وفاقی محتسب کے حکم پر درخواست گزار پرویز خان کی پینشن کی رقم ریکور کروا دی گئی۔کوئٹہ)پ ر)درخواست گزار نے بتایا کہ ان کی پینشن کی رقم جو کہ 495000 روپے تھی کسی اور کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کر دی گئی تھی۔انہوں نے متعدد بار متعلقہ محکمہ سے رابطہ کیا لیکن کوئی شنوائی نہ ہوئی اور انہیں چھ ماہ تک خوار کرتے رہے۔بلآخر مجبور ہو کر انہوں نے وفاقی محتسب کوئٹہ سے رجوع کیا اور متعلقہ محکمے کے خلاف درخواست دائر کی۔درخواست موصول ہوتے ہی وفاقی محتسب کوئٹہ نے بروقت انکوائری کا آغاز کیا اور متعلقہ محکمے کو طلب کر کے کیس کی فوری سماعت شروع کر دی۔سماعت کے دوران متعلقہ محکمہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکا۔لہذا، وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ درخواست گزار کی رقم جلد ری کور کروا کر ادا کی جائے۔احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کی پینشن کی رقم جو کہ 495000 تھی ریکور کروا کر درخواست گزار کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کروا دی۔اس بروقت اور منصفانہ فیصلے پر درخواست گزار نے وفاقی محتسب کا شکریہ ادا کیا۔

