پنجگور (این این آئی) بلوچستان گرینڈ الائنس پنجگور کے زیر اہتمام تیس فیصد ڈی آر اے 12نکاتی مطالبات کے حق میں اور عہدیداروں اور کارکنوں کی گرفتار یوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی ریلی پنجگور پریس کلب پہچا جہاں بلوچستان گریڈ الائنس کے رہنماؤں نے ڈی آر اے اور دیگر مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی اور بلوچستان گرینڈ الائنس کے رہنماؤں کی رہائی کا مطالبہ کر دیا اس دوران مظاہرین نے حکومتی پالیسیوں کے خلاف اور مطالبات کے حق میں نعرے بازی کی شدید سردی اور ٹھنڈ کے باوجود احتجاجی مظاہرے میں سرکاری ملازمین نے بڑی تعداد میں شرکت کی احتجاج کا آغاز تلاوت کلام پاک سے شروع کیا گیا جنید احمد نے تلاوت کلام پاک پیش کیا اس دوران احتجاجی مظاہرے سے بلوچستان گرینڈ الائنس پنجگور کے آرگنائزر عبدالجبار جنرل سیکرٹری ظہورِ احمد جی ٹی اے کے جنرل سیکرٹری محمد اکبر محمد جان ورکرز فیڈریشن کے ممبر شریف شاہ نیشنل پارٹی کے قائم مقام صدر مجیب الرحمٰن بی این پی کے ضلعی جنرل سیکرٹری قدیر احمد اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے بلوچستان گرینڈ الائنس کے گرفتار عہدیداروں اور کارکنوں کی فوری رہا ئی، تیس فیصد ڈی آر اے کا نوٹیفکشن جاری کرنے کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ جائز مطالبات کی منظور ی تک احتجاج جاری رہے گا انھوں نے کہا کہ وزراء کی تنخواہیں بڑھانے کے لیے فنڑز کا کوئی مسئلہ نہیں جبکہ سرکاری ملازمین کے جائز مسائل کے حل کے لیے فنڈز کا بہانہ بنا کر سرکاری ملازمین کے مسائل سے مسلسل چشم پوشی کی جارہی ہے انہوں نے کہا کہ جائز مطالبات کے حق میں گرینڈ الائنس کا احتجاج مرکزی کال کے مطابق جاری رہے گا مرکزی قیادت جو کال دی گا انشاللہ اس پر عملدرآمد ہوگا باقی جائز مطالبات کے حق میں گرینڈ الائنس جیل اور تشدد سے نہیں ڈرتا انہوں نے مختلف پارٹیوں کی حمایت کرنے پر آن کا شکریہ ادا کیا۔

