ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی)جھل مگسی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی گاڑی پر فائرنگ کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک جبکہ بچہ اور خاتون زخمی ہوگئے۔ پولیس کے مطابق جھل مگسی کے علاقے میر پور پولیس تھانہ کی حدود میں نامعلوم مسلح افرد نے بلوچستان کانسٹیبلری کے انسپکٹرقربان علی کی فیملی کی گاڑی پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں انکی اہلیہ جاں بحق جبکہ ایک بچہ اور خاتون زخمی ہوگئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی نعش اورزخمیوں کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی گئی اورزخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد لاڑکانہ ریفر کردیا گیا۔پولیس مزید کارروائی کر رہی ہے۔

