کوئٹہ(این این آئی)امیرجماعت اسلامی بلوچستان،ایم پی اے،قائد حق دو تحریک بلوچستان مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت گوادر کے دفتر کا دورہ کیاجہاں تنظیم کے ذمہ داران نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔دورے کے دوران عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی دینی، دعوتی اور تنظیمی سرگرمیوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے عقیدہ? ختم نبوت کے تحفظ کے لیے تنظیم کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک اہم دینی فریضہ ہے اور اس سلسلے میں علماء کرام اور دینی تنظیموں کی خدمات قابلِ قدر ہیں۔ختم نبوت کے موضوع پرسب متحد،یکجااوریک زبان ہے۔عقیدہ ختم نبوت کاتحفظ ہمارے ایمان کااہم حصہ ہے۔ہم سب ملکربغیرکسی تفریق کے تحریک ختم نبوت کے خلاف سازشوں کوناکام بنائیں گے۔اس موقع پر مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ نے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی باقاعدہ رکنیت بھی حاصل کی اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ،دینی اقدار کے فروغ اور دینی خدمات کے لیے ہر ممکن تعاون اور اپنا کردار ادا کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔دورے کے موقع پر مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کے ہمراہ ضلعی چیئرمین حق دو تحریک بلوچستان اکرم فدا حسین،ضلعی جنرل سیکریٹری بابر شہزاد، شیہک بلوچ اور رفیق خیال بھی موجود تھے، جنہوں نے دفتر کا دورہ کیا اور عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت گوادر کے ذمہ داران نے مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ، دینی شعور کے فروغ اور عوامی سطح پر دینی خدمات کے لیے باہمی تعاون آئندہ بھی اسی جذبے کے ساتھ جاری رہے گا

