پسنی کسٹم کے عالمی دن پر اربوں روپے کی منشیات و ممنوعہ اشیاء تلف

پسنی (رپورٹر) پسنی پاکستان کسٹم ڈے کے عالمی دن کی مناسبت سے گوادر کسٹم کی جانب سے نلینٹ کے مقام پر ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی، جس میں سال بھر کے دوران مختلف کارروائیوں میں قبضے میں لی گئی اربوں روپے مالیت کی منشیات اور دیگر مضرِ صحت اشیاء کو تلف کر دیا گیا۔
منشیات کو تلف کرنے کی کارروائی کسٹم کلکٹر کی زیرِ نگرانی انجام دی گئی۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے نمائندگان، ڈسٹرکٹ پولیس کے افسران،امان اللہ بلوچ ، جوڈیشل،مجسٹریٹ 2 پسنی،اظہرالدین بلوچ ، جوڈیشل مجسٹریٹ 1 پسنی،منظور احمد جوڈیشل مجسٹریٹ تمپ بمقام تربت، پاک آرمی کے میجر ماجد، انوائرمنٹل اے ڈی گوادر طارق سلیم اور ڈسٹرکٹ انفورسمنٹ انچارج *ماجد مبارک، خزانہ آفیسرمہیم حکیم* سمیت دیگر سرکاری افسران نے بھی شرکت کی۔
کسٹم حکام کے مطابق تلف کی گئی اشیاء میں بھاری مقدار میں شراب، بیئر، سگریٹ، شیکر، جیم اور انسانی صحت کے لیے مضر دیگر اشیاء شامل تھیں۔
واضح رہے کہ 26 جنوری کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی کسٹم کا عالمی دن منایا جاتا ہے، جس کا مقصد اسمگلنگ کے خلاف عزم کی تجدید اور ضبط شدہ ممنوعہ اشیاء کو تلف کرنا ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ اسمگلنگ کی روک تھام اور معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کرنے کے لیے کسٹم حکام اپنی کارروائیاں مزید تیز کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں