مسجد اسٹاف کے مسائل حل کیے جائیں، خان محمد جتک کی اعلیٰ حکام سے اپیل

کوٸٹہ(پ ر) پاکستان سنی تحریک کے مرکزی جواٸنٹ سیکرٹری خان محمد جتک نے نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) اور موجودہ نیشنل گرڈ کمپنی (این جی سی پی) کے تحت کام کرنے والے مسجد اسٹاف کے 25 سالہ دیرینہ مسائل کے حل کیلٸے اعلیٰ حکام سے سنجیدہ اقدامات کی اپیل کرتے ہوٸے کہا ہے کہ مؤذنوں کے موجودہ سروس اسٹرکچر میں اصلاحات کرکے ان کیلٸے باقاعدہ پروموشن چینل مہیا کیا جائے 25 سالوں سے ترقی کے منتظر مؤذنوں کے اسکیل کو اپ گریڈ کرکے سروس اسٹرکچر میں 50 فیصد پروموشن کوٹہ مختص کیا جائے مؤذنوں کو امام کا کرنٹ چارج ودیگر تمام مراعات فراہم کرکے فری رہائش (ایکومیڈیشن) مہیا کی جائے اور سرکاری گزٹیڈ تعطیلات پر اوور ٹائم الاؤنس دیا جائے انہوں نے کہا کہ مساجد اسٹاف کے مسائل حل کرنے سے نہ صرف انکا اعتماد بڑھے گا بلکہ وہ مزید لگن اور اخلاص کے ساتھ اپنے دینی فرائض سرانجام دیتے رہیں گے گذشتہ کئی سالوں سے مؤثر اقدامات نہیں اٹھائے جا سکے جسکے باعث مسجد اسٹاف میں بے چینی و اضطرابی کیفیت پائی جارہی ہے جسے دور کرنے کی فوری ضرورت ہے انہوں نے مزید کہا کہ جی ایم ایچ آر این جی سی سہیل الرحمن باجوہ صاحب، ایم ڈی این ٹی ڈی سی شاہد نذیر صاحب، سیکرٹری کمپنی اظہر سلیم صاحب اور وفاقی وزیر توانائی اویس احمد لغاری صاحب سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ان مساٸل کو ذاتی دلچسپی اور سنجیدگی کے ساتھ دیکھتے ہوئے فوری طور پر حل کرائیں تاکہ وہ اپنی مالی ضروریات بہتر طور پر پوری کر سکیں اور ذہنی سکون کے ساتھ مذہبی فرائض سر انجام دے سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں