ایک لاکھ 30 ہزار ورکرز کام کر رہے ہیں، 30 بلین کی مشینری استعمال ہو رہی ہے،شہری تعاون کریں، وزیر بلدیات

مکوآنہ (این این آئی)وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کی عید قربان صفائی آپریشن کا جائزہ لینے کیلئے فیصل آباد آمد وزیر بلدیات پنجاب نے النجف کالونی میں صفائی کا جائزہ لیا، شہریوں سے کام بارے استفسار ڈی گراؤنڈ میں قائم ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے کیمپ کا معائنہ، آلائشوں کیلئے بیگز کی تقسیم وزیر بلدیات پنجاب کا ویسٹ منیجمنٹ کمپنی دفتر میں قائم کنٹرول روم کا بھی دورہ ذیشان رفیق نے کنٹرول روم سے ضلع میں جاری آپریشن کو مانیٹر کیا ڈپٹی کمشنر کیپٹن(ر) ندیم ناصر اور سی ای او ویسٹ منیجمنٹ کمپنی رؤف احمد کی بریفنگ عید پر صفائی کا معیار آج سے پہلے کبھی ایسا نہیں تھا، یہ سب وزیراعلی مریم نواز کی لیڈر شپ کی وجہ سے ممکن ہوسکا، ستھرا پنجاب پروگرام کو ہر شہر ہر گاؤں تک پہنچایا گیا: صوبائی وزیر کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک لاکھ 30 ہزار ورکرز کام کر رہے ہیں، 30 بلین کی مشینری استعمال ہو رہی ہے،شہری ہمارے ساتھ تعاون کریں، آلائشیں نہ اٹھائی گئی ہوں تو 1139 پر اطلاع دیں، پہلی بار دیہی علاقوں میں بھی شہروں کی طرح یکساں صفائی کی جا رہی ہے سینٹری ورکرز ہمارے ہیروز ہیں، وزیراعلی ورکرز کی بہت قدر کرتی ہیں، ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں بھی مہم کی نگرانی کیلئے فیلڈ میں موجود ہیں: شہریوں کی شکایات پر ٹیمیں فوری موقع پر پہنچتی ہیں،ڈویژن میں 16 ہزار 789 ورکرز 4495 چھوٹی بڑی مشینری کی مدد سے صفائی کا کام کر رہے ہیں،فیصل آباد ڈویژن کے چاروں اضلاع میں پہلے دن 13 ہزار 237 ٹن آلائشوں کو ٹھکانے لگایا گیا،

اپنا تبصرہ بھیجیں