ڈیرہ بگٹی (این این آئی)ڈیرہ بگٹی کے علاقے زین کوہ میں ڈی ڈی او ڈیرہ بگٹی شاہ نواز مسوری بگٹی نے ہنگامی دورہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 11 اسکولوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران تمام اسکول فنکشنل، کھلے ہوئے اور تعلیمی سرگرمیاں جاری پائی گئیں۔ڈی ڈی او نے اساتذہ کی حاضریاں چیک کیں، تمام اساتذہ اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے۔ اس کے علاوہ طلبہ کی حاضری کا جائزہ لیا گیا اور بچوں سے سبق بھی سنا گیا، جس پر بچوں کی تعلیمی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انہیں شاباش دی گئی۔علاقہ مکینوں، والدین اور تعلیمی حلقوں نے اس مؤثر دورے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ بگٹی ذوئب الحق صاحب، ڈی او ایجوکیشن رزاق دیناری بگٹی اور ڈی ڈی او شاہ نواز مسوری بگٹی کی کارکردگی کو سراہا اور کہا کہ ان افسران کی مخلص نگرانی اور عملی اقدامات کے باعث ضلع میں تعلیمی نظام بہتر انداز میں چل رہا ہے۔

