حب(این این آئی) حب اور لسبیلہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت مستحقین کو ملنے والی رقوم میں بھاری کٹوتی کا انکشاف مستحقین خواتین کے مطابق بلوچستان کے دو اضلاع حب اور لسبیلہ میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی حالیہ آنے والی اقساط میں بڑے پیمانے میں کٹوتی کا انکشاف کرتے ہوئے مستحق خواتین نے بتایا کہ ہمارے رقوم سے رٹیلرز 500 سے لیکر 2000 تک کٹوتی کررہے ہیں اگر کوئی خاتون یہ کٹوتی کرنے نہ دے تو اسکو مختلف بہانوں سے الجھا کر گھنٹوں کے گھنٹے انتظار کروایا جاتا ہے واضع رہے کہ بلوچستان میں شہید بینظیر بھٹو کے جماعت کی حکومت ہے ایسے میں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے پیسوں میں کٹوتی حکومت کے لیے سوالیہ نشان ہے اور زرائع کے مطابق یہ کٹوتی کرنے والوں کو مبینہ طور پر بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے آفیسران کی سرپرستی حاصل ہے مستحقین نے حکومت بلوچستان اور چیئرمین پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

