دوران رمضان المبارک لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی کی جاۓ گی تاکہ روزہ دار اپنی عبادات کو جاری رکھ سکیں حسن مگسی

سبی(رپورٹر)دوران رمضان المبارک لوڈ شیڈنگ میں خاطر خواہ کمی کی جاۓ گی تاکہ روزہ دار اپنی عبادات کو جاری رکھ سکیں حسن مگسی٬سپریڈنٹ انجنئیر کیسکو سبی زون علی حسن مگسی نے کہاہے کہ بجلی ملک وقوم کی امانت ہے اس میں خیانت کسی صورت برداشت نہیں کی جاۓ گی بجلی چوری نہ صرف جرم بلکہ بل ادا کرنے والوں کے ساتھ زیادتی ہے بجلی چوری اور بل ناہندگان کے خلاف کیسکو کی ٹیمیں متواتر کاروائیاں کررہی ہیں بجلی چوروں اور بل ناہندگان کی بجلی منقطع کی جارہی ہیں انہوں نے بتایا کہ عوام اور کیسکو نمائندگان کے تعاون سے کیسکو کو منافع بخش کاروبار بنارہے ہیں یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز ورکنگ جرنلسٹ میڈیا گروپ کے صدر اللہ داد رند اور جنرل سیکریٹری خرم شہزاد سے دوران ملاقات کہیں ایس ای علی حسن مگسی نے صحافیوں کو بتایا کہ صحافی اپنے قلم اور کیمرے کی آنکھ سے بجلی چوروں کی نشاندہی کریں فوری کاروائی عمل میں لائیں گے انہوں نے بتایا کہ کیسکو سبی زون ریکوری کرنے میں صوبے میں پہلے نمبر اور زون میں نصیرآباد پہلے نمبر پر سامنے آیا ہے دوران رمضان المبارک لوڈ شیڈنگ میں کمی کی کر کے دورن رمضان المبارک روزہ داروں کو ریلیف فراہم کریں گے سبی شہر کے لیے نۓ ٹرانسفارمر کی ترسیل آخری مراحل میں ہیں بہت جلد نۓ ٹرانسفارمر لگاکر صارفین کے مشکلات میں کمی کی جاۓ گی انہوں نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہاہے کہ شہری کیسکو عملہ کے ساتھ پنے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ شہر سے بجلی چوری کا خاتمہ ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں