ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کا ٹیچنگ ہسپتال تربت کا دورہ، طبی سہولیات بہتر بنانے پر زور

تربت(رپورٹر) نیشنل پارٹی کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے ٹیچنگ ہسپتال تربت کا دورہ کیا۔ اس موقع پر میڈیکل سپرنٹنڈنٹ (ایم ایس) ٹیچنگ ہسپتال ڈاکٹر وحید بلوچ نے ان کا استقبال کیا۔
ایم ایس ڈاکٹر وحید بلوچ نے ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کو ہسپتال میں دستیاب طبی سہولیات، مریضوں کو درپیش مسائل اور انتظامی چیلنجز کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔
ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تربت ٹیچنگ ہسپتال ھمارا اھم ادارہ ہے، روزانہ سینکڑوں افراد علاج کے لئے یہاں آتے ھیں لہذا اس کے مسائل کا حل حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں ہسپتال انتظامیہ کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے، مریضوں کو بروقت اور معیاری علاج کی سہولیات فراہم کرنے اور عوام کو بہتر طبی خدمات مہیا کرنے کے لیے ہسپتال کو مزید مستحکم اور فعال بنانے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ نیشنل پارٹی عوامی صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے ہر ممکن کردار ادا کرتی رہے گی۔
اس موقع پر نیشنل پارٹی کے صوبائی میڈیا سیکرٹری حفیظ علی بخش، محراب مالک اور سیف اللہ بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں