کوئٹہ(این این آئی)مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے میر اقبال زہری، پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ڈپٹی جنرل سیکرٹری ثناء اللہ جتک، حاجی گل محمد جتک اور چیئرمین مچھ میر صادق کرد نے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران مہمانوں نے مشیر بلدیات کو عمرہ کی سعادت حاصل کرنے پر دلی مبارکباد پیش کی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سیاسی امور، تنظیمی صورتحال اور علاقائی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عوامی فلاح و بہبود اور بلدیاتی نظام کو مزید مؤثر بنانے سے متعلق امور بھی زیرِ بحث آئے ملاقات کے موقع پر ڈسٹرکٹ چیئرمین خضدار حاجی صلاح الدین زہری، عبداللہ زہری اور مشیر بلدیات کے پرسنل سیکرٹری رسول بخش کھوسو بھی موجود تھے۔

