اوستہ محمد میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا

ڈیرہ مراد جمالی(این این آئی) اوستہ محمد میں بچوں کی لڑائی پر فائرنگ سے ایک سخص ہلاک ہوگیا۔ پولیس کے مطابق اوستہ محمد سٹی پولیس تھانے کی حدود زور گڑھ کے مقام پر بچوں کی لڑائی پر قبائلی تصادم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 23 سالہ نوجوان ارباز خان لہڑی کوہلاک کر دیا اور موقع واردات سے فرار ہوگئے پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں