سابق وفاقی وزیر میرچنگیز جمالی کی سردار یارمحمد رند سے ملاقات

ڈیرہ مراد جمالی (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق صوبائی صدر اور سابق وفاقی وزیر میر چنگیز خان جمالی نے شوران میں سابق وفاقی وزیر اور اقوام رندکے چیف سردار یارمحمد خان رند سے اہم ملاقات کی ملاقات میں ملک کی تازہ ترین سیاسی صورتحال علاقائی امور پر تبادلہ کیا گیا ملاقات میں سردارزادہ میر میران خان رند، میر محمد سلمان جمالی اور سابق بیورو کریٹ میر نصراللہ خان رند بھی موجود تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں