بلوچستان،مسلم باغ وگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے علاقے مسلم باغ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق بدھ کو مسلم باغ اورگردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 3.1ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز بلوچستان سے 100کلومیٹرشمال مشرق میں تھا جبکہ زلزلے کی گہرائی 16کلومیٹر تھی تاہم فوری طورپر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں