کوئٹہ(این این آئی) مرکزی انجمن تاجران بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ،حضرت علی اچکزئی،یاسین مینگل،عمران ترین،سعداللہ اچکزئی،حاجی محمد جان آغادرویش،حاجی ہاشم کاکڑ،ظفرکاکڑ،حاجی نقیب کاکڑ،احسان کاکڑ،مرکزی انجمن تاجران لورالائی کے صدر محمدصابرکدیزئی،جنرل سیکرٹری عثمان جلالزئی،اختر گل اوردیگر نے لورالائی پولیس کی جانب سے ڈکیتی اورچوری میں ملوث ملزمان کے خلاف کارروائیوں کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ لورالائی پولیس نے چوری اورڈکیتی میں ملوث ایک بڑے گروہ کو پکڑ کراس سے مسروقہ سامان اور موٹرسائیکلیں برآمد کرلی ہیں جس پرمرکزی انجمن تاجران بلوچستان اورمرکزی انجمن تاجران لورالائی پولیس کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کافی عرصے سے لورالائی اورگردونواح میں چوری اورڈکیتی کی وارداتوں سے تاجران اور شہری پریشان تھے اور لوگوں میں خوف و ہراس پایا جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ لورالائی پولیس نے چوری اورڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ایک بڑے گینگ کو پکڑا ہے جس سے لوگوں میں تحفظ کا احساس بڑا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی انجمن تاجران بلوچستان چوری اورڈکیتی کی ملوث ملزمان کے خلاف کارروائی اور علاقے میں امن وا مان قائم کرنے کیلئے اقدامات اٹھانے پر ڈی آئی جی لورالائی رینج اوردیگر پولیس افسران اوراہلکاروں کی کارکردگی کوسراہتی ہے اورامید کرتی ہے کہ پولیس آئندہ بھی عوام کے جان و مال کے تحفظ اورچوری،ڈکیتی میں ملوث ملزمان کے اقدامات اٹھاتی رہے گی۔ انہوں نے مرکزی انجمن تاجران کی جانب سے لورالائی پولیس کو ہرممکن تعاون کا یقین دلایا۔

