خاران میں BSDI فیز ٹو کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر اوپننگ تقریب شفاف انداز میں مکمل

خاران (نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی )بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (BSDI) فیز ٹو لوکل گورنمنٹ کے تحت ضلع خاران میں مختلف ترقیاتی اسکیموں کے لیے ٹینڈر اوپننگ کی پروقار تقریب ڈپٹی کمشنر آفس خاران میں منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو نے کی، جبکہ اس موقع پر ونگ کمانڈنٹ خاران رائفلز توصیف احمد ، ایم پی اے خاران کے نمائندے حاجی میر عبدالطیف نوتیزئی ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ عبدالرزاق کبدانی سمیت ڈیپارٹمنٹ کے متعلقہ آفیسران ، انجینئرز اور مختلف گورنمنٹ کنٹریکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ٹینڈر اوپننگ کا عمل نہایت شفاف، منظم اور پرسکون ماحول میں سرانجام دیا گیا۔تمام ٹینڈر بکس مقررہ وقت پر کھولے گئے اور گورنمنٹ کنٹریکٹرز کی موجودگی میں دستاویزات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا تاکہ شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنایا جا سکے۔پورا عمل سرکاری قواعد و ضوابط کے عین مطابق مکمل کیا گیا۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو کے تحت شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبے عوام کی فلاح و بہبود اور ضلع کی مجموعی ترقی کے لیے انتہائی اہم ہیں، لہٰذا معیار اور شفافیت پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کامیاب گورنمنٹ کنٹریکٹرز سے توقع ظاہر کی کہ وہ منصوبوں کو مقررہ مدت کے اندر معیاری میٹیریل کے ساتھ مکمل کریں گے تاکہ عوام جلد از جلد ان ترقیاتی اسکیموں کے ثمرات سے مستفید ہو سکیں۔ اس موقع پر اوپننگ ٹینڈر میں شریک گورنمنٹ کنٹریکٹرز نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو ۔ ونگ کمانڈنٹ خاران رائفلز توصیف احمد کے زیر نگرانی میں بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (BSDI) فیز ٹو کے ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈر اوپننگ میرٹ کے بنیاد پر ہوگئے ہیں ہم آج کے اس ٹینڈر اوپننگ سے مطمئن ہیں اس امید کے ساتھ آئندہ بھی یہ تسلسل اسی طرح جاری رئیگا

اپنا تبصرہ بھیجیں