صحبت پور ( عطا محمد کھوسہ ) ضلع صحبت پور میں گرینڈ الائنس اور سرکاری ملازمین سراپا احتجاج ڈی آر اے نہ ملنے پر گرینڈ الائنس کے ملازمین نے گرفتاریاں پیش کرنے کے لئے پولیس تھانہ صحبت پور پہنچ گئے ضلع صحبت پور گرینڈ الائنس کے زیرِ اہتمام سرکاری ملازمین نے حکومت بلوچستان کی جانب سے ڈسپیئرٹی ریڈکشن الاؤنس (ڈی آر اے) کی عدم ادائیگی اور عدم منظوری کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاجی ریلی گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری سکول صحبت پور سے نکالی گئی ریلی میں ہزاروں اساتذہ ، خواتین اور دیگر محکموں کے ملازمین نے کثیر تعداد میں شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے مظاہرین نے بلوچستان حکومت کے خلاف شدید نعریبازی کی ریلی شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی پولیس تھانہ سٹی صحبت پور کے سامنے پہنچ گئی جہاں مظاہرین نے دھرنا دے کر مظاہرہ کیا مظاہرین کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں ہوشربا اضافے کے باوجود حکومت بلوچستان ملازمین کے جائز مطالبات کو مسلسل نظر انداز کر رہی ہے، جس کی وجہ سے ملازمین شدید معاشی مشکلات کا شکار ہیں۔ اس موقع پر گرینڈ الائنس کے ملازمین نے جیل بھرو تحریک کے تحت دس ملازمین نے اپنی گرفتاریاں پیش کیں

