نیشنل پارٹی تحصیل حب کے صدر عابد ملازئی کا مزمتی بیان

حب (رپورٹر) حب میں گرینڈ الائنس کے پرامن احتجاج پر موجودہ حکومت کا جبر، لاٹھی چارج، شیلنگ اور فائرنگ دراصل اس فرسودہ نظام کی بوکھلاہٹ ہے جو ملازمین کی آواز سننے کے بجائے گولی سے جواب دیتا ہے۔ نہتے ملازمین پر تشدد ایک کھلی دہشت گردی ہے جس کی نیشنل پارٹی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتی ہے

بڑے افسوس سے کہنے پڑ رہا ہے کہ ایک سرکاری مزامین پر دوسرے سرکاری ملازمین کی شیلنگ اور فائرینگ کرنا موجودہ حکومت کی ناکامی کا موں بولتا ثبوت ہے ہمیشہ جمہوریت کا دعوہ کرنے والوں نے جہموریت کو زندہ دفن کر دیا پرامن ملازمین پر لاٹھی چارج،شیلنگ اور فائیرنگ کرنا یہ ناقبل قبول عمل ہے

نیشنل پارٹی کے مرکزی کونسلر اسد غنی بلوچ نے جبر، خوف اور طاقت کے ماحول میں فرنٹ لائن پر کھڑے ہو کر ثابت کیا کہ اصل قیادت وہی ہوتی ہے جو مشکل گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑی ہو۔ ریاستی تشدد کے باوجود احتجاج کو منتشر نہ ہونے دینا اور اسے منظم و پرامن رکھنا اس بات کا ثبوت ہے کہ نیشنل پارٹی انتشار نہیں، مزاحمت کی منظم سیاست کرتی ہے

ہم واضح اعلان کرتے ہیں کہ ملازمین کے حقوق کسی حکمران کی مہربانی نہیں بلکہ ان کا بنیادی، آئینی اور انسانی حق ہیں۔ لاٹھیاں، آنسو گیس اور گولیاں حق کی آواز کو نہ پہلے خاموش کرا سکی ہیں، نہ آئندہ کرا سکیں گی۔ جو یہ سمجھتے ہیں کہ جبر سے عوام کو ڈرایا جا سکتا ہے، وہ تاریخ سے ناواقف ہیں

نیشنل پارٹی تحصیل حب کا پریس سیکریٹری عبدالمجیدسومرو

اپنا تبصرہ بھیجیں