کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے ساحلی شہروں گوادر اور اورماڑہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔محکمہ موسمیات کے مطابق گوادرشہر اور اورماڑہ میں شام 5 بج کر 14 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق گوادر میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3ریکارڈ کی گئی زلزلے کا مرکز شہر سے 8 کلومیٹر شمال مغرب میں تھااسی طرح اورماڑہ میں زلزلے کی شدت 3.1 اور گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز اورماڑہ سے 118 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع تھا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق زلزلے کے باعث کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

