کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان کے سرد علاقوں میں برف باری کے بعد زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی زمینی راستے بند ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہوکر رہ گئے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے علاقے چمن، قلعہ عبداللہ اور زیارت سمیت بلوچستان کے بالائی اور پاک افغان سرحدی علاقوں میں ہونے والی شدید برف باری کے بعدنظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیاشدید برفباری کے باعث زمینی رابطے منقطع ہوگئے، توبہ اچکزئی اور توبہ کاکڑی سمیت درجنوں دیہات کے لوگ گھروں میں محصور ہیں راستوں کی بندش کے باعث خوراک اور ایندھن کی قلت پیداہوگئی کنٹرول روم حکام کے مطابق بعض علاقوں میں ریلیف کے لیے ہیلی کاپٹر ہی واحد ذریعہ ہے۔

