حب(این این آئی)سینئر صحافی حب پریس کلب کے صدر محمد الیاس کمبوہ اسلام آباد کا 6روزہ کامیاب دورہ مکمل کرکے حب پہنچے اور صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری سے اسلام آباد میں ملاقات کرکے حب پریس کلب کے لئے 5کروڑ روپے مختص کروانے اور صحافیوں کے لئے صحافی کالونی منظور کروانے پر حب پریس کلب کی جانب سے محمد الیاس کمبوہ کے اعزاز میں پریس کلب میں پروقار تقریب منعقد کی گئی محمد الیاس کمبوہ کو ہار پہنا کر خراج تحسین پیش کیا اور محمد الیاس کمبوہ کے اسلام آبادکے اس کامیاب دورے کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اس موقع پر حب پریس کلب کے جنرل سیکریٹری دیدار رونجھو،جوائنٹ سیکریٹری عاشق بلوچ،ایگزیکٹیو ممبرمحمد اسحاق سیلرو،آفس سیکریٹری ضیاء کمبوہ،اعجاز سموں،شاہ رخ مشتاق کمبوہ،امتیاز شورو وسیم کمبوہ،عدنان بلوچ و دیگر نے سینئر صحافی حب پریس کلب کے صدر محمد الیاس کمبوہ کو صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری سے ملاقات کرکے صحافیوں کے اجتماعی درپیش مسائل اور حب پریس کلب کے لئے عمارت اور صحافی کالونی کے قیام کے لئے بہتر انداز میں نمائندگی کرنے پر ان کو خراج تحسین پیش کیا اور صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری کی جانب سے سینئر صحافی و حب پر یس کلب کے صدر محمد الیاس کمبوہ کی درخواست پر پریس کلب کی عمارت کے لئے 5کروڑ مختص کرنے اور صحافی کالونی کے لئے صوبائی حکومت سے 10ایکڑ اراضی الائنمنٹ کرانے کی یقین دہانی پر دل کی گہرائیوں سے کریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی صوبائی وزیر زراعت میر علی حسن زہری آئندہ بھی صحافی کی فلاح و بہبود اور ان کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے بھرپور اقدامات اُٹھائیں گے۔

