چیف ایگزیکٹو آفیسر کیسکو انجینئر یوسف شاہ نے سریاب ڈؤیژن کے صارفین کیلئے نئی عمارت کا افتتاح کردیا

کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے چیف ایگزیکٹوآفیسرانجینئریوسف شاہ خان نے کیسکوسریاب ڈویژن کے صارفین کیلئے نئے تعمیر ہونیوالے عمارت کاافتتاح کردیا۔اس موقع پر چیف انجینئر (ٹیکنکل) انجینئرمجیب الرحمن مری، سپرنٹنڈنگ انجینئر سید عبداللہ شاہ، ڈائریکٹر سول ورکس کیسکوعرفان مگسی کے علاوہ متعلقہ ایکسئن، ریونیوآفیسرزاورایس ڈی اوز بھی موجود تھے۔ سریاب ڈویژ ن کے متعلقہ صارفین کی سہولت کو مد نظررکھتے ہوئے سریاب گرڈاسٹیشن سے متصل ایک نیابلڈنگ تعمیرکردیاگیاجس کی تکمیل کے بعد اب اس نئے بلڈنگ میں ایگزیکٹوانجینئر(آپریشن) سریاب ڈویژن، ریونیوآفیسراورایس ڈی اوسریاب سب ڈویژن کے دفاتر شفٹ کئے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں کیسکوسریاب ڈویژن کاعملہ صارفین کیلئے بمورخہ 2فروری (بروزپیر) سے نئی عمارت واقع سریاب روڈ نز د سریاب گرڈاسٹیشن کوئٹہ میں دفتری امور انجام دیں گے۔ لہٰذا سریاب ڈویژن کے متعلقہ بروز پیر سے کیسکوکے نئے دفترمیں رابطہ کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ کوئٹہ شہرکے مختلف علاقوں میں کیسکوکے دفاترموجود ہونے کی وجہ سے متعلقہ صارفین کوبجلی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے الگ الگ جگہوں میں جانے سے پریشانی کاسامناکرناپڑتاتھا جس کے بعد چیف ایگزیکٹو آفیسرکیسکونے صارفین کی سہولت کے پیش نظرنئے عمارت تعمیر کرنے کے احکامات جاری کردئیے تاکہ ایک ہی بلڈنگ میں مختلف دفاتر منتقل کئے جاسکیں اورصارفین کے شکایات ایک ہی جگہ پر حل کئے جاسکیں۔اس سے قبل زرغون ڈویژن کے دفاتربھی کوئٹہ شہرکے مختلف حصوں میں موجود تھے جنہیں ایک ہی عمارت کے اندر ایکسئن آفس، ریونیوآفس اورعالم خان سب ڈویژن کو کیسکوکمپلیکس نواں کلی میں منتقل کئے جاچکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں