غزہ کے مسلمانوں کو بھی خوشیوں میں شامل کریں،عبداللہ شکیل

کراچی (این این آئی) معروف تاجر رہنما عبداللہ شکیل نے کہا کہ عید کے موقع پر اپنے غزہ کے مسلمانوں کو بھی خوشیوں میں شامل کریں۔ غزہ میں عید کے تینوں دن اسرائیلی فورسز کی بمباری جاری رہی جس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ تمام عالم اسلام سے اپیل ہے کہ غزہ میں جاری مسلم نسل کشی کو رکوایا جائے، او آئی سی کا اجلاس بلا کرغاصب فورسز اور اس کے حمایت یافتہ ممالک کا بائیکاٹ کیا جائے، عید پر مستحق اور پسماندہ علاقوں کے افراد کو گوشت تقسیم کیا گیا۔ کوشش کرتے ہیں کہ غریبوں کو گوشت ضرور دیں۔ عید کے تینوں دن ڈیوٹیاں انجام دینے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کوخراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ تمام مسلمانوں عید کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ عید کی خوشیوں میں کشمیر، یمن، لبنان اور شام کے مسلمانوں کو بھی یاد رکھیں۔ اجناس نہیں دے سکتے تو دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں، پاکستان کو جب بھی ضرورت ہوئی تاجر برادری سب سے آگے کھڑی ہوگی۔پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہیں۔ عید کی خوشیوں میں غریب لوگوں کو ضرور شامل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں