بلوچستان چیس چیمپئن شپ 20 سے 22 جون تک کوئٹہ میں منعقد ہوگی

کوئٹہ(این این آئی) بلوچستان چیس ایسوسی ایشن کے زیراہتمام بلوچستان چیس چیمپئن شپ 20 سے 22 جون 2025 تک ایوب اسٹیڈیم کوئٹہ میں منعقد کی جائے گی، جس میں بلوچستان کے اعلیٰ ترین شطرنج کھلاڑی حصہ لیں گے اس شاندار مقابلے کا مقصد صوبے میں ذہنی کھیلوں کو فروغ دینا اور نوجوان کھلاڑیوں کو قومی و بین الاقوامی سطح پر مواقع فراہم کرنا ہے۔ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر 9 راؤنڈز کھیلے جائیں گے، جو سوئس سسٹم کے تحت منعقد ہوں گے، جبکہ ہر کھلاڑی کو 60+30 کے فارمیٹ کے تحت وقت دیا جائے گا چیمپئن شپ میں جیتنے والے کھلاڑیوں کے درمیان ایک لاکھ روپے کا انعامی پول تقسیم کیا جائے گا۔ اس ایونٹ کے چیف آرگنائزر عمر ذیب ہوں گے، جبکہ محمد صدیق کو چیف آربیٹر اور توصیف الرحمٰن بابر کو ڈپٹی چیف آربیٹر مقرر کیا گیا ہے چیمپئن شپ میں شرکت کے خواہشمند کھلاڑی 19 جون 2025 تک اپنی رجسٹریشن درج ذیل نمبروں پر رابطہ کر کے کرا سکتے ہیں 0333-7712125 0336-8070376بلوچستان چیس ایسوسی ایشن کی جانب سے شطرنج کے شوقین نوجوانوں کو بھرپور شرکت کی دعوت دی گئی ہے تاکہ وہ اپنے کھیل کے جوہر دکھا سکیں اور ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے کا موقع حاصل کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں