سبی(رپورٹر)سبی میلہ مویشیاں واسپاں میں محکمہ ایجوکیشن اہم کردار ادا کرتاہے٬محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے تمام ترانتظامات میلہ شروع ہونے سے قبل مکمل کیے جائیں گے ستار لانگو٬ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر عبدالستار لانگو نے کہاہے سبی میلہ آرگنائز کمیٹی کے چئیرمین ڈپٹی کمشنر سبی کی ہدایت کے مطابق ہرسال کی طرح اس سال بھی تاریخی وثقافتی سبی میلہ مویشیاں واسپاں جوش وخروش اور دھوم دھام کے ساتھ منایا جاۓ گا محکمہ ایجوکیشن اس سال بھی سبی میلہ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرکے آنے والے معززین اور شہریوں کے تفریح میں بھر پور کردار ادا کرے گا سبی میلہ مویشیاں واسپاں 2026 میں رنگارنگ تقریبات کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں جو سبی میلہ سے قبل مکمل طور پر ترتیب دے کر افتتاح سے اختتام تک پیش کیے جائیں گے محکمہ ایجوکیشن کی جانب سے سبی میلہ میں فلاور شو ودیگر تقریبات عوام کی تفریح میں اضافہ کا سبب بنتاہے

