خاران میں BSDI فیز ٹو کے ترقیاتی منصوبوں کی ٹینڈر اوپننگ کا دوسرا روز، شفاف عمل مکمل

خاران (نمائندہ خصوصی محمدعیسی محمدحسنی)بلوچستان اسپیشل ڈیولپمنٹ انیشیٹو (BSDI) فیز ٹو کے تحت اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ کی مختلف ترقیاتی اسکیموں کے لیے دوسرے دن ٹینڈر اوپننگ کی تقریب ڈپٹی کمشنر آفس خاران میں منعقد ہوئی۔تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو نے کی۔اس موقع پر ونگ کمانڈنٹ خاران رائفلز بلال شوکت ، ایم پی اے خاران کے نمائندے حاجی میر عبدالطیف نوتیزئی ، ایکسیئن اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ منیر احمد ، ایکسیئن پبلک ہیلتھ انجینئرنگ حاجی امان اللہ ، انجینئر بی ایس ڈی آئی محمد عالم سمیت متعلقہ محکموں کے آفیسران اور گورنمنٹ کنٹریکٹرز کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے دوران تمام ترقیاتی اسکیموں کے ٹینڈرز نہایت شفاف انداز میں کھولے گئے، جن میں موصول ہونے والی پیشکشوں کا تفصیلی مالی اور تکنیکی جائزہ لیا گیا اور تمام قانونی و ضابطہ جاتی تقاضوں کو مدنظر رکھتے ہوئے عمل کی نگرانی کی گئی۔ڈپٹی کمشنر خاران منیر احمد سومرو نے اس موقع پر اس امر پر زور دیا کہ تمام ترقیاتی منصوبے حکومت بلوچستان کی پالیسی کے مطابق مکمل شفافیت، اعلیٰ معیار اور مقررہ مدت کے اندر مکمل کیے جائیں تاکہ عوام کو ان منصوبوں کے ثمرات براہ راست حاصل ہو سکیں۔ انھوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کی گئی کہ ٹینڈرنگ کے بعد تمام قانونی، مالی اور تکنیکی تقاضے پورے کرتے ہوئے ترقیاتی اسکیموں پر عملی کام کا آغاز جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔واضح رہے کہ بی ایس ڈی آئی پروجیکٹ فیز ٹو کے مختلف ترقیاتی منصوبوں میں اربن پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے مختلف منصوبے شامل ہیں جن میں آبنوشی بورنگ واٹر اسٹوریج ٹینکس ۔پیپ لائن اور سولرائزیشن سسٹم کے علاوہ صحت کے شعبے سے متعلق مختلف ہیلتھ سینٹرز میں بنیادی ضروریات اور سہولیات کی فراہمی سمیت سولرائزیشن سسٹم جیسے منصوبوں کے علاوہ ۔اقلیتی برادری کے لیے بھی ترقیاتی منصوبے شامل ہیں اور ساتھ ہی امیر آزاد خان نوشیروانی پبلک لائبریری کے لئے نئے ہال کی تعمیر سمیت کھیل کے شعبے کے منصوبے بھی ہیں اسی طرح بی ایس ڈی آئی پروجیکٹ فیز ٹو کے تحت لوکل گورنمنٹ کے زیر نگرانی میں کلی سراوان اور کلی نوروزقلات میں اسٹریٹ لائٹس کے منصوبوں کے علاوہ مختلف کلیوں کے جنازہ گاہ شیڈ کے منصوبے بھی شامل کئیے گئے ہیں بی ایس ڈی آئی پروجیکٹ فیز ون کی طرح فیز ٹو میں بھی مختلف اجتماعی منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر شامل کئیے ہیں تاکہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ ریلیف مل سکیں اور حکومتی اقدامات سے بروقت استفادہ حاصل ہو

اپنا تبصرہ بھیجیں