کوئٹہ(این این آئی) کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں (آج)ہفتہ کوہلکی سے درمیانی بارش، تیز ہواؤں اور برفباری کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا نیا سلسلہ (آج)31 جنوری سے1 فروری کے دوران بلوچستان کے شمالی علاقوں کوئٹہ، زیارت، ژوب، چمن، پشین، قلعہ عبداللہ، قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی سمیت چاغی،نوکنڈی،دالبندین،گوادر،کیچ پر اثر انداز ہوگا، اس سلسلے کے رہتے ہوئے صوبے میں ہلکی سے درمیانی بارش، تیز ہواؤں اور برفباری کی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارفباری کے باعث سڑکوں پر پھسلن کے باعث ٹریفک کی روانی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے۔

