کوئٹہ (این این آئی) بلوچستان حکومت نے اپنے صوبے کے اقلیتی ملازمین کیلئے ان کے مذہبی تہوار پر تین دن کی تعطیل کا اعلان کردیا،ان تعطیلات کااطلاق سرکاری،نجی اور گھریلو ملازمین پر بھی ہوگا، سیکرٹری اقلیتی امور کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق محکمہ اقلیتی امور نے وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کی منظوری کے بعدصوبے کے اقلیتی ملازمین کیلئے ان کے مذہبی تہواروں پر تین دن کی تعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے،نوٹی فیکشن کے مطابق کرسچن ملازمین کو کرسمس اور ایسٹر پر تین تین روز کی تعطیل جبکہ ہندو ملازمین کو ہولی اور دیوالی پرتین تین دن کی چھٹیاں ملیں گی،سکھ ملازمین کو گرونانک کی پیدائش پر تین دن کی چھٹی ملیں گی، جبکہ پارسی برادری کے ملازمین نوروز پر تین دن کی تعطیل کرسکیں گے،ان تعطیلات کااطلاق سرکاری ملازمین کے ساتھ،نجی اور گھریلو ملازمین پر بھی ہوگا۔

