کوئٹہ(این این آئی) ضلع شیرانی میں گاڑی کھائی میں جاگری چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ لیویز کے مطابق شیرانی کے علاقے درازندہ میں گاؤں المرکلاں سے آتے ہوئے ایک تیز رفتار کار بے قابو ہوکر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں چار عبد الرحیم شیرانی ان کا بھائی انس خان، صدام خان شیرانی اور ایک سالہ بچہ جاں بحق ہوگئے۔واقعہ کے بعد لیویز موقع پر پہنچ گئی اور نعشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا۔مزید کاروائی جاری ہے۔

