کوئٹہ(این این آئی)کوئٹہ میں گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام کے مطابق جمعہ کو کوئٹہ کے علاقے نواں کلی میں عبدالخالق روڈ پر واقعہ لیبر کالونی میں ایک گھر میں گیس سلنڈر لیک ہونے کے باعث دم گھٹنے سے دو بچوں سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں بن یامین، شاہد،شبانہ سمیت دیگر شامل ہیں۔ واقعہ کے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔

