کوئتہ(این این آئی)سی آئی اے پولیس ڈیرہ بگٹی کی کاروائی، پولیس تھانہ شہید عزیز بلو ضلع نصیر آباد کو مطلوب مفرور ملزم گرفتار۔ تفصیلات کے مطابق ہ بگٹی میں سی آئی اے پولیس نے اشتہاری اور مفرور ملزمان کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم کے ہمراہ پولیس تھانہ شہید عزیز بلو ضلع نصیر آباد کو مطلوب مفرور ملزم جمال خان ولد نبی بخش قوم مندوانی بگٹی سکنہ ڈیرہ بگٹی مقدمہ 74/024 بجرم زیر دفعہ 395.34ppc میں گرفتار کرلیا پولیس کے مطابق ملزم کومزید تفتیش کیلئے پولیس تھانہ شہید عزیز بلو ضلع نصیر آباد کے حوالے کیا جائے گا۔

