وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عید الضحیٰ اپنے آبائی علاقے بیکڑ میں منائی

کوئٹہ(این این آئی)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے عید الضحیٰ اپنے آبائی علاقے بیکڑ میں منائی نماز عید کے بعد پاکستان ہاؤس بیکڑ میں عام لوگوں سے عید ملی، لوگوں میں گھل مل گئے عوام کی بڑی تعداد نے وزیر اعلیٰ کو عید کی مبارکباد دی اور اپنے مسائل بیان کیے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے عوامی مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر احکامات جاری کیے وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اپنے لوگوں سے بلوچی حال احوال اور روایتی سادگی اور خلوص کا مظاہرہ کیاپاکستان ہاؤس بیکڑ میں عوامی اجتماع سیاسی و سماجی ہم آہنگی کا مظہرکرتا رہا جس میں عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں