کوئٹہ (این این آئی ) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ گزشتہ 12 ماہ میں بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے 700 سے زائد دہشت گردوں کو انجام تک پہنچایا گیا،صرف گزشتہ دو روز میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 70 کے قریب دہشت گرد مارے گئے، یہ بات انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ہفتہ کو علی الصبح فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے مختلف علاقوں میں حملوں کی کوشش کی، بلوچستان پولیس اور ایف سی کے جانباز جوانوں نے مل کر دہشت گردوں کے تمام حملے ناکام بنا دیے، سیکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائیوں میں اب تک 37 مزید دہشت گرد ہلاک کیے جا چکے ہیں، وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ یہ بزدلانہ حملے دہشت گردی کے خلاف ہمارے عزم کو کمزور نہیں کر سکتے، ریاست آخری دہشت گرد کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھے گی، کارروائیاں جاری رہیں گی۔

