غزہ جانے والے بحری جہاز کواسرائیل روکنے کی کوشش کر رہا، کارکن

غزہ (این این آئی)فریڈم فلوٹیلا کولیشن کمیٹی کے رکن ٹیاگو ایویلا نے غزہ جانے والے بحری جہاز میڈلین کے نیوی گیشن آلات میں خرابی کی اطلاع دی اور اسرائیل پر الزام لگایا ہے کہ وہ ان کو روکنے یا حملہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق پلیٹ فارم ایکس پر پوسٹ کی گئی ایک ویڈیو میں ویلا نے کہا کہ ہمارے نیویگیشن سسٹم کے مطابق ہم غزہ سے اب 162 ناٹیکل میل (تقریبا 260 کلومیٹر) دور نہیں ہیں جہاں ہم موجود ہیں۔ ہم اردن کے ایک ہوائی اڈے پر ہیں۔ انہوں نے فلوٹیلا کے حامیوں سے مدد کی اپیل کی اور کہا ہم آپ پر اعتماد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ یہ مشن بیداری بڑھانے اور امید پیدا کرنے میں اب تک ایک زبردست کامیابی ہے لیکن ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہم بھوک سے مرنے والوں تک کھانا پہنچا سکیں

اپنا تبصرہ بھیجیں