کراچی(این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں کی ایم پی او تھری کے تحت گرفتاریاں سندھ ہائیکورٹ میں چیلنج کر دی ہیں۔درخواست پاکستان تحریک انصاف سندھ کے جنرل سیکرٹری منصور علی و دیگر کی جانب سے دائر کی گئی ہے جبکہ درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ،سیکریٹری داخلہ سندھ،آئی جی سندھ پولیس و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔عدالت نے درخواست کی فوری سماعت کی استدعا منظور کرلی۔درخواست گزار کے مطابق سندھ حکومت نے تھری ایم پی او کے تحت نوٹیفکیشن جاری کرکے پی ٹی آئی کے 180 کارکنوں کے نظر بندی کے احکامات جاری کیے ہیں۔درخواست گزارکے وکیل علی طاہر نے کہا کہ تحریک انصاف نے 8 فروری کو شٹر ڈان ہڑتال اور پر امن احتجاج کا اعلان کیا تھا، درخواست گزار نیعدالت سے استدا کی ہے کہ عدالت ایم پی او کے تحت جاری نوٹیفکیشن کو کالعدم قرار دے۔

