وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ننکانہ تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں

ننکانہ صاحب(این این آئی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے کے لیے کوشاں ہے۔تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ ننکانہ صاحب کی جانب سے گورنمنٹ گورونانک ہائیر سیکنڈری سکول میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے سیمنار کا انعقاد کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد تسلیم اختر راو نے سیمنار میں خصوصی شرکت کی۔سی ای او ایجوکیشن شازیہ بانو، ڈی ای اوز، دپٹی ڈی اوز، پرائیویٹ سکول ایسوسی ایشن اور ٹیچرز ایسوسی ایشن کے نمائندوں بھی تقریب میں موجود ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راو نے کہا کہ اساتذہ تعلیمی لحاظ سے کمزور بچوں کو اضافی ٹائم دیں، ٹیچرز بچوں کی تعلیمی خامیوں پر خصوصی نظر رکھیں۔اساتذہ کرام کا فرض ہے کہ بچوں کی بیسک تعلیم اور تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔بچوں کی صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کے لیے ان کو مواقع فراہم کریں۔ڈی سی ننکانہ نے کہا کہ بچوں کے مقابلہ جات کروا کر ان کی حوصلہ افزائی کی جائے۔تمام اساتذہ بچوں کی تعلیم اور کھیلوں کی سرگرمیوں پر توجہ دیں۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی حوصلہ شکنی ہرگز نہ کی جائے، ضروریات اور صحت کا خصوصی خیال رکھا جائے۔کوالٹی ایجوکیشن ہماری زمہ داری ہے، ہمیں ذمہ داریاں نبھانا ہونگی۔ٹیچرز مکمل تیاری کے ساتھ کلاس میں جائیں، ہیڈ ٹیچرز اپنی زمہ داریوں کا تعین کریں۔انہوں نے محکمہ تعلیم کے افسران کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی کے اندر 10 منٹ کا سیشن صحیح، غلط اور مورال کی بلندی کے لیے ہو گا۔ٹریفک قوانین، نظام صحت اور بچوں کو اچھا شہری بنانے کے لیے سیشنز منعقد کروائے جائیں۔ہمیں سکولوں کے رزلٹس کو ہر صورت بہتر کرنا ہو گا۔ڈی سی محمد تسلیم اختر راو نے کہا کہ ٹیچرز بچوں کی سکل اور آئی ٹی ایجوکیشن پر خصوصی توجہ دیں۔بچے کو لائق یا نالائق اساتذہ اور والدین نے بنانا ہوتا ہے، استاد کا بچے کی شخصیت پر بڑا اثر ہوتا ہے۔ڈی سی ننکانہ نے کہا کہ ٹیچرز بچوں میں خود اعتمادی پیدا کریں۔انہوں نے کہا کہ پرائیویٹ سکولوں کو بھی اسٹینڈرائز کرنا ہو گا۔ٹیچنگ کا پیشہ علما اکرام کا پیشہ ہے، ٹیچرز بچوں کی سائیکی کو سمجھیں۔بچوں کی بہتر تعلیم کے لیے ہم سب نے ملکر کوشش کرنی ہے، ہم سب اللہ کو جوابدہ ہیں۔ڈی سی ننکانہ نے مزید کہا کہ تعلیمی معیار بہتر کرکے ضلع ننکانہ ترقی کی نئی منازل طے کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں