ڈھاڈر سے پر اسرار طور پر لاپتہ نوجوان کے ورثاء کا قرآن اٹھا کر احتجاج،محمد نعیم کومنظر عام پر لانے کا مطالبہ

بولان(این این آئی)گزشتہ سوموار کی علی الصبح ڈھاڈر سے محمد نعیم قصائی کی پراسرار طور پر لاپتہ ہونے کے واقعے نے علاقے میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے آج لاپتہ ہونے والے نوجوان محمد نعیم قصائی ولد حاجی چھتہ خان کے ورثاء نے قرآن پاک اٹھا کر احتجاجی مارچ کیا جو ڈھاڈر اڈہ سے شروع ہو کر رندعلی تک پہنچا مارچ میں نوجوانوں بزرگوں اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی احتجاج کے دوران لاپتہ نوجوان محمد نعیم قصائی کے بھائی محمد زاکر نے قرآن پاک سر پر اٹھایا ہوا تھا شرکاء نے حکومت ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے لاپتہ نعیم قصائی کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا اس موقع پر مقامی صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے لاپتہ شخص کے بھائی محمد زاکر نے بتایا کہ محمد نعیم قصائی کا کسی فرد یا گروہ کے ساتھ نہ کوئی ذاتی جھگڑا نہ ہی کسی قسم کی دشمنی نا لین دین کا کوئی مسئلہ تھا نعیم قصائی ایک شریف اور محنتی شہری ہیں جو اپنے روزگار اور گھریلو معاملات تک محدود تھے محمد زاکر نے مزید کہا کہ انکے بھائی کی گمشدگی کو چوبیس گھنٹے سے زائد کا وقت گزر چکا ہے تاہم تاحال ان کے بارے میں کوئی سراغ نہیں مل سکا جس کی وجہ سے ورثاء شدید ذہنی اذیت میں مبتلا ہیں انہوں نے لاپتہ نوجوان کو فوری منظر عام پر لانے کا مطالبہ کیا بعد ازاں ریلی کے شرکاء پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں