محمود اچکزئی کی تقریرمایوس کن،بلوچستان کی تاریخ کرنے کے مترادف ہے، امان اللہ کنرانی

کوئٹہ(این این آئی)سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے گذشتہ روز قومی اسمبلی میں محمود خان اچکزئی کی تقریر کو مایوس کْن قرار دیتے ہوئے اس کو بلوچستان کی تاریخ کو مسخ کرنے سے تعبیر کیا ہے قومی اسمبلی اپنی جماعت کی عددی بے مائیگی کے باوجود تحریک انصاف کے بل بوتے پر انھیں قائد حزب اختلاف کی نشست پر کھڑے ہوکر پارلیمنٹ میں مخاطب ہونے کا جو موقع ملا ہے یقینا”انکی متعصبانہ تقریر دیگر تمام حزب اختلاف کی جماعتوں کی ترجمانی نہیں ہوسکتی،محمود خان اچکزئی کی سیاسی بصیرت سے قطع نظر اس کی محدود سوچ نے اس کو غیر منطقی و غیر فطری تضادات سے بھر پور سوچ تک محدود کردیا ہے حالانکہ انھیں اپنے ضلع و علاقے میں بھی اچکزئی قبائل کے اندر کئی معتبر قبائل کی سیاسی مزاحمت کا سامنا ہے جبکہ بطور مجموعی سیاسی لحاظ سے خوشحال خان کاکڑ کی بڑھتی ہوئی غیر معمولی پذیرائی بھی انکی اپنی قد و کاٹھ پر سوالیہ نشان ہے یوں وہ کسی قوم کے بارے میں کوئی قطعی رائے قائم کرنے کے مجاز و مْختار نہیں ہوسکتے ایسے میں بلوچستان کے جغرافیہ کو متنازعہ بنانا حزب اختلاف کا مدعا نہیں ہوسکتا البتہ معروضی حالات کے اندر سرکاری خواہشات کے طابع بلوچ قوم کی تقسیم ضرور مطمع نظر و عکاس ہے یہ امر واضح ہے کہ بلوچ قوم نہ کسی کا لٹھ بند بزگر ہے نہ بلوچستان کے سرداروں کی ملکیت و جائیداد کا محافظ بلکہ بلوچ قوم بحیثیت مجموعی چرواہے سے لیکر جھگی نشین بلوچ من حیث القوم ہزاروں سال سے اپنی شناخت و سرزمین و ساحل و وسائل کے دفاع میں برسرکار پیکار ہیں جبکہ دیگر اقوام مْقرب سرکار ہیں چاہے اقتدار میں ہوں یا اختلاف کے لبادے سرکاری پروٹوکول کے اندر دونوں فریقین کا بلوچ قوم بابت معاندانہ و متعصبانہ پالیسی کو بلوچ قوم مْسترد اور حقارت کی نظر سے دیکھتی ہے۔ انہوں نے اپنی سرزمین کی دفاع میں تاریخ رقم کی شہزادہ عبدالکریم احمدزئی سے لیکر نواب محمد اکبر خان بْگٹی شہید کی لازوال قربانیاں اسی جدوجہد کا تسلسل ہیں ایسی قربانیاں بلوچ قوم کے علاوہ کسی کے اندر دور بین سے ڈھونڈنے میں نہیں ملیں گی اس لئے کسی اور طاقتور کے گھوڑوں کے لگام کو اپنے ہاتھ میں لینے کی بجائے اپنی جنگ اپنی سرزمین پر خود لڑیں بلوچ قوم کو اپنی خودساختہ تاریخ کی تعبیر میں شامل نہ کریں اور بلوچ کے ماموں بنیں نہ ماموں بنائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں