لاہور(این این آئی)لاہور میں مین ہول میں گر کر ہلاک ہونے والی خاتون کے شوہر غلام مرتضیٰ پر تشدد پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے برہمی کا اظہار کیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تشدد کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے غلام مرتضیٰ کا میڈیکل کروانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع نے کہا کہ غلام مرتضیٰ کا میڈیکل پولیس کی نگرانی میں شور کوٹ کے مقامی ہسپتال میں ہو گا۔میڈیکل رپورٹ کے بعد تشدد کرنے والے افسران کے خلاف مقدمہ درج ہونے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ غلام مرتضیٰ نے ایس پی سٹی اور ایس ایچ او پر تشدد کا الزام عائد کیا تھا۔غلام مرتضیٰ نے بیان دیا تھا کہ پولیس افسران بیوی کے قتل کا اعتراف کرنے کے لیے دباؤ ڈالتے رہے۔

