سیکورٹی فورسزنے این 40پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کی ناکہ لگاکر شہریوں کویرغمال بنانے کی کوش ناکام بنادی

کوئٹہ(این این آئی) نوشکی میں قومی شاہراہ پر فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے قومی شاہراہ این 40پر ناکہ لگاکر شہریوں کویرغمال بنانے کی کوش سیکورٹی فورسزنے ناکام بنادی۔ سیکورٹی فورسز ذرائع نے بتایا کہ نوشکی میں قومی شاہراہ این 40پر فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں نے ناکہ لگاکر شہریوں کویرغمال بنانے کی کوشش کی سیکورٹی فورسز نے فوری کاروائی کرتے ہوئے انکی کوشش ناکام بنادی جس کے بعددہشتگرد پہاڑوں کی جانب فرار ہوگئے۔سیکورٹی فورسز کے ذرائع نے بتایا کہ سیکورٹی فورسز کی جانب سے دہشتگردوں کا پیچھا کرنے پرانہوں نے فائرنگ کردی جس کے بعد دونوں جانب سے فائرنگ کاسلسلہ جاری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں